شہروں کی معلومات 
26 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:32

تائی پہہ

تائی پہہ کی آب وہوا مرطوب ہے۔ اکتوبر سے مارچ کے مہینے میں شمالی مشرقی مون سون ہواؤں کی وجہ سے یہاں بارش بہت زیادہ ہوتی ہے اور جون سے اکتوبر کے مہینے تک شدید طوفان اور آندھیا آتی ہیں جو تباہی کا باعث بنتی ہے۔
تاہی پہہ کا رقبہ 275 کلومیٹر ہے۔ یہاں کی اہم عمارتوں میں صدارتی عمارت اور وزارت خارجہ کی بلڈنگ شامل ہیں۔ یہاں کی مشہور ترین لائبریری نیشنل سنٹرل لائبریری ہے جو کائی شیک میموریل ہال کے قریب واقع ہے۔Hisinyi Area ایک بڑا کاروباری مرکز ہے۔ اس علاقے میں انتظامیہ کے بہت سے ادارے موجود ہیں جن میں تائی پہہ سٹی ہال، سن یات سین میموریل ہال اور تائی تہہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر شامل ہیں۔ ننکانگ کا علاقہ یہاں کے بڑے صنعتی علاقوں میں شامل ہے۔
یہا ں کے تفریحی مقامات میں چیانگ کائی شک میموریل ہال ہے جسے سفید سنگ مرمر سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے اردگرد بہت سے باغات ہیں۔ یہ جگہ قابل دید ہے۔
تائی میونسپل اسٹیڈیم اس شہر کے شمالی حصے میں ہے۔ یہاں بیس بال اور باسکٹ بال جیسی کھیلیں کھیلی جاتی ہیں۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
تائی پہہلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.