صاحب ابوالقاسم اسماعیل ابن ابی الحسن عباد(۳۳۶ھ۔۳۸۵ھ) کو جو کہ نہایت عالم و فاضل تھے، نوح ابن منصور نے جو شاہان بنی ساسان سے تھا، ایک مرتبہ لکھا کہ:
"میں تمہیں اپنا وزیر بنانا چاہتا ہوں اور ملک کے انتظامات تمہارے سپرد کرنا چاہتا ہوں۔"
ابو القاسم نے لکھا:
"مجھے وزارت سے معاف رکھیے۔ کتابوں ہی میں مجھے وزات کیا، بادشاہی کا مزا آرہا ہے۔"
منصب قضا سے انکار
مولانا معین الدین فراہی اپنے زمانے کے علماء وفضلا میں اعلٰی درجہ رکھتے تھے۔ مجلس وعظ میں امراء ورؤساء کی طرف بہت کم متوجہ ہوتے اور ہوتے تو صاف صاف اور کھری کھری باتیں سناتے۔
قاضی نظام الدین آپ کے بھائی شہر کے قاضی القضاۃ تھے۔ ان کی وفات کے بعد منصب قضا کے لیے ہرچند آپ کو کہا گیا، مگر آپ نے قبول نہ کیا۔ اس بنا پر کہ شاید کبھی حکومت کے رعب میں آکر حق بات کے اظہار سے قاصر رہ جاؤ یا کسی فیصلے میں مجھ سے کوئی غلطی ہوجائے اور قیامت کے دن پکڑا جاؤں۔ آپ کی وفات ۹۰۵ھ میں ہوئی۔
شوق علم میں وزارت سے انکار
Posted on Mar 24, 2011
سماجی رابطہ