اسلامی معلومات
قرآن مجید کی مدنی سورتیں کتنی ہیں ؟
(۳۱) اکتیس سورتیں۔
قرآن مجید میں مکی سورتیں کتنی ہیں ؟
(۶۵) پینسٹھ مکی سورتیں ہیں (متفق علیہ)
قرآن مجید کی صورتوں کی تعداد کتنی ہے ؟
ایک سوچودہ(۱۱۴)
لفظ سورہ کا استعمال قرآن مجید میں کتنی بار آیا ہے ؟
سات دفعہ۔
سورہ کے معنی کیا ہیں ؟
سورہ کے معنی عربی زبان میں رفعت اور بلندی کے ہیں۔
قرآن مجید کی آیت سے کیا مراد ہے ؟
آیت کے لغوی معنی نشانی کے ہیں۔
قرآن مجید کی کس سورہ میں دو مرتبہ بسم اللہ آئی ہے ؟
سورہ النمل۔
سورہ توبہ کی وجہ تسمیہ کیا ہے ؟
توبہ اس لحاظ سے کہ اس میں ایک جگہ بعض اہل ایمان کی گناہوں سے صفائی(معافی) کا ذکر کیا گیا ہے۔ اور براۃ اس لیے کہ اس کی ابتدا میں مشرکین سے بری الزمہ ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سورہ توبہ کس سپارے میں شامل ہے ؟
سورہ توبہ دسویں سپارے کے ساتویں رکوع سے شروع ہوتی ہے اور گیارہویں پارے کے پانچویں رکوع پر ختم ہوتی ہے۔
سورہ توبہ کس منزل قرآنی میں ہے ؟
دوسری منزل میں۔
سماجی رابطہ