18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
روزے کو فاسد کرنے یا توڑنے والے امور
خودبخود قے آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
”حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا”جس روزہ دار کو خودبخود قے آئے اس پر قضا نہیں ہے، البتہ جو روزہ دار قصدا قے لائے وہ قضا روزہ رکھے۔“
اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
صحیح سنن ابی داؤد، الجزءالثانی، رقم الحدیث2084
وضاحت: قصداَ قے کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اس پر قضا واجب ہے۔