18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
روزے کو فاسد کرنے یا توڑنے والے امور
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرمﷺ نے فرمایا”کیا ایسا نہیں کہ عورت جب حائضة ہوجاتی ہے، تو نہ نماز پڑھ سکتی ہے نہ روزہ رکھ سکتی ہے اور عورتوں کے دین میں کمی کی یہی وجہ ہے۔“
اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
کتاب الصوم، باب الحائض تترک الصوم والصلاة
حضرت ابو الزنا درحمہ اللہ کہتے ہیں مسنون اور شرعی احکام بسااوقات رائے کے برعکس ہوتے ہیں لیکن مسلمانوں پر ان احکام کی پیروی کرنا لازم ہے۔ انہی احکام میں سے ایک یہ بھی ہے کہ حائضہ روزوں کی قضا تو دے لیکن نماز کی قضا نہ دے۔“
اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
کتاب الصوم، باب الحائض تترک الصوم والصلاة