آپ کی ساس

ایک خاتون کو دوران سفر ایک پٹرول پمپ سے ملحقہ غسل خانے کو استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئی۔وہ اندر گھسیں تو حیرت سے دنگ رہ گئیں۔انہوں نے اس قدر صاف غسل خانہ آج تک نہیں دیکھا تھا۔جب وہ باہر نکلنے لگیں تو صاف ستھرے آئینے
کے اوپر سجے فریم میں یہ عبارت نظر آئی
"اگر آپ میں ذرا سی بھی تخلیقی صلاحیت ہے تو ایک لمحے کو آنکھیں بند کیجئیے
اور تصور کیجئیے کہ یہ آپ کے گھر کا غسل خانہ ہے اور آپ کی ساس آپ کے گھر آ رہی ہیں۔

Posted on Nov 21, 2012