تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:13

کویت نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا

اے آر وائی - کویت شہر: کویت نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا۔ کویت کے وزیر خارجہ شیخ محمد الصباح نے ایران سے کویتی سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت میں موجود ایسے ایرانی سفارتکاروں کو بیدخل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا جو ایران کیلئے جاسوسی کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔



کویت کی عدالت نے گزشتہ روز ایران کیلئے جاسوسی کرنے والے دو ایرانیوں اور ایک کویتی کو سزائے موت سنائی جبکہ مقدمہ میں شامل ایک شامی باشندے اور فلسطینی کو عمر قید کی سزا سنائی۔



قبل ازیں کویت نے جاسوسی کے الزام میں متعدد ایرانی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔جبکہ عدالتی کارروائی میں بھی ایرانی سفارتکاروں اور ایک کویتی باشندے کو 2003ء میں جاسوسی نیٹ ورک کے ساتھ رابطوں اور کویتی فوج کی تصویریں بنانے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.