12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 14:46
بغداد: بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک، 6زخمی
اے آر وائی - بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد کے مغربی شہر میں بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ عراقی حکام کے مطابق دھماکہ بغداد کے مغربی علاقے خان دھری میں ایک گھر کے باہر ہوا جس میں ایک ہی خاندان کے تین ارکان سمیت پانچ افراد موقعے پر ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حکومت کے حامی عرب رہنما کے گھر کے قریب دھماکے میں زخمی ہونے والے چھ افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیاہے۔