تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:30

لیبیائی فوج کی مصراطہ شہر میں باغیوں پر بمباری جاری

اے آر وائی - مصراطہ : لیبیا کی فوج کے مصراطہ شہر میں باغیوں پر بمباری جاری ہے جبکہ افریقی یونین کا اہم اجلاس الجزائر میں ہواہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگ بندی منصوبہ ناکام ہونے کے بعد لیبیائی فورسز نے مصراطہ، اجدابیہ اور دیگر شہروں میں باغیوں کو نشانہ بنایا۔



طبی ذرائع کے مطابق سرکاری فورس کی کارروائی میں چھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک اور لاش اسپتال لائی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق سرکاری فوج اور باغیوں میں لڑائی میں بیسیوں افراہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر افریقی یونین کے وفد نے لیبیا میں جنگ بندی کرانے کیلئے الجزائر کے صدر محمد بوتلفیکا سے ملاقات کی۔ اور لیبیا میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.