تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:28

عرب ممالک میں سیاسی و سماجی اصلاحات کی جدوجہد جاری

اے آر وائی - مناما: عرب ممالک میں سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے جدوجہد جاری ہے۔ شام میں اپوزیشن نے مظاہروں میں دو سو افراد کی ہلاکت کا دعوٰی کیا ہے



بحرین میں معروف سماجی رہنما کے بیٹی نے والد، خاوند اور دیگر رشتہ داروں کی رہائی کیلئے بھوک ہڑتال شروع کی۔ زینب نے بھوک ہڑتال شروع کرنے سے پہلے امریکی صدر براک اوباما کو لکھے گئے گئے خط میں اپیل کی کہ وہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والے کارکنوں کی رہائی کیلئے بحرین پر دباؤ ڈالیں۔



ادھر شام کے انسانی حقوق گروپ نے دمشق میں جاری بیان میں کہاکہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کے دوران سرکاری فورسز کے ہاتھوں دو سو مظاہرین ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.