12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:58
روس سعودی عرب کی خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں معاونت کرے گا
اے آر وائی - ریاض: سعودی عرب میں روس کے سفیر اولیگ بی اوزاروف نے کہا ہے کہ روس سعودی عرب کو خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں معاونت کیلئے تیار ہے۔ روسی خلا باز یوری گیگارین کے خلا میں پہنچنے کے 50 برس مکمل ہونے کے موقع پر ریاض میں روسی سفارتخانے میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ خلائی شعبے میں تعاون کیلئے روس مملکت کے ساتھ معاہدہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ خلائی تعاون کے شعبے میں ہم سعودی عرب کو اپنا بڑا شراکت دار سمجھتے ہیں کیونکہ سعودی عرب پہلا ملک ہے جو خلائی تحقیق میں براہ راست حصہ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت عرب دنیا کا پہلا ملک ہوگا جو خلائی طاقت بنے گا اور اس ضمن میں روس سعودی عرب کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔