تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:17

سعودی عرب اور چین جوہری تعاون کے سمجھوتے پردستخط کریں گے

اے آر وائی - ریاض: سعودی عرب اور چین جوہری تعاون کے سمجھوتے پردستخط کریں گے۔ سعودی عرب کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پر امن مقاصد کیلئے جوہری توانائی کے استعمال کے حوالے سے چین کے ساتھ تعاون کے منصوبہ کیلئے ایک منصوبہ کا اعلان کیا ہے اور اس مقصد کیلئے کنگ عبداللہ سٹی برائے جوہری و متبادل توانائی کے صدر ہاشم یمنی کو منصوبہ کو حتمی شکل دینے کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔ فروری میں سعودی عرب نے فرانس کے ساتھ بھی اس طرح کا ایک معاہدہ کیا تھا۔



ہاشم یمنی نے بتایا کہ اس منصوبے سے متبادل توانائی کے حصول کیلئے پاور سٹیشن بنائے جائیں گے جن میں پانی اور توانائی حاصل ہوسکے گی۔ سعودی عرب میں ہر سال بجلی کی طلب میں 8 فیصد اضافہ ہورہا ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق 2032ء تک یہ طلب 80 گیگاواٹ ہوجائے گی۔ چین کے ساتھ جوہری تعاون کے سمجھوتے کی منظوری سعودی کابینہ نے گذشتہ روز ایک اجلاس میں دی۔ اجلاس کی صدارت سعودی عرب کے فرمانروا اورخادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.