تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:1

پاکستان ریمنڈکیس میں امریکہ پردباؤ ڈال رہا ہے

اے آر وائی - نیویارک : اعلیٰ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان ریمنڈ ڈیوڈ کیس کو امریکہ پردباؤ کیلئے استعمال کررہا ہے۔ تاہم سی آئی اے آپریشنز اور ڈرون حملے بند نہیں کئے جاسکتے۔ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے لیون پنیٹا کو تمام تحفظات دوستانہ ماحول میں پیش کئے۔



ایک امریکی ٹی وی چینل نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ چند ہفتوں میں کئی تحفظات پیش کئے گئے، جن میں ڈرونز حملوں اور سی آئی اے کے آپریشنز بھی شامل ہیں۔ ان حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان ریمنڈ ڈیوس کیس کے بعد امریکہ پر دباؤ ڈلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہا ، جو انتہائی عوامی طریقہ کار ہے۔



امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی اے چیف لیون پنیٹا نے جنرل پاشا پر واضح کردیا ہے کہ امریکہ کے نزدیک امریکی شہریوں کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔ اور امریکہ پاکستان سے اپنی شراکت میں وسعت چاہتا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مطالبات پر غور کیا جائے گا لیکن اسلام آباد کو بھی کچھ معاملات میں شفافیت لانا ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.