1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:3
افغانستان: خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک
اے آر وائی - کنار : افغانستان میں خودکش حملے میں دس افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔حملہ آور نے صوبہ کنار کے اسمار ڈسٹرکٹ میں جرگے کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں دس افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جن میں قبائلی رہنما ملک زرین بھی شامل ہے۔دوسری جانب قندھار میں فوجی قافلے پر کار بم حملے میں پانچ اتحادی فوجی اور چار افغان شہری زخمی ہوگئے۔