تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:3

پاکستان کیساتھ مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے ، بھارت

اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم تہاور حسین رانا کا معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔تاہم اس سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔



نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو میں ایس ایم کرشنا نے کہا کہ پاکستانی حکومت سے سفارتی چینلز کے ذریعے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملے اور پاک بھارت مذاکرات علیحدہ معاملات ہیں۔ بھارتی حکومت ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے تاہم اس سے پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ مذاکرات شرم الشیخ معاہدے کے تحت جاری رہیں گے۔ تہاور حسین رانا نے عدالت میں الزام عائد کیا تھا کہ ممبئی حملوں میں اسے پاکستان کی معاونت حاصل تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.