تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5

سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے بیٹوں کو عدالت نے طلب کرلیا

اے آر وائی - قاہرہ : صدر حسنی مبارک کو قتل عام، ملکی خزانے کی لوٹ کھسوٹ اور طاقت کے غلط استعمال کے الزامات پر عدالت میں طلب کرلیا گیا۔ ادھر سابق صدر کے دو بیٹوں کو بھی قاہرہ کی ایک عدالت نے انیس اپریل کو طلب کرلیا۔



برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصر کے سرکاری وکیل نے بتایا کہ سابق مرد آہن حسنی مبارک کو گذشتہ ماہ قاہرہ میں عوامی احتجاج کے دوران مظاہرین کے قتل عام، تیس سالہ اقتدار کے دوران ملکی خزانے کی لوٹ کھسوٹ اور طاقت کے غلط استعمال کے الزامات پر عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے دو بیٹوں کو بھی قاہرہ کی ایک عدالت نے انیس اپریل کے لیے سمن جاری کردیے ہیں۔ دوسری جانب سابق صدر حسنی مبارک کی حالت خراب مزید خراب ہوگئی ہے اور ان کو اب شرم الشیخ سے قاہرہ کے ایک فوجی اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.