1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5
صدراوباماکاقرضوں کےحجم میں4کھرب ڈالر کمی کےمنصوبے کااعلان
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے ملکی قرضوں کے حجم میں چارکھرب ڈالر کمی کے منصوبے کا اعلان کردیا۔ جارج واشنگٹن یورنیورسٹی میں خطاب کے دوران صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ قرضوں کے حجم میں کمی کیلئے بڑی قربانی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بارہ برسوں میں قرضوں کے حجم میں چار کھرب ڈالر کی کمی لائے جائے گی جبکہ نان سیکورٹی اخراجات میں کمی کرکے دو سو ارب ڈالر بچائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بش حکومت کی امیروں کو ٹیکس میں رعایت دینے کی پالیسی کی تجدید نہیں کریں گے۔