1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5
جو بائیڈن امریکی صدر کی تقریر سنتے سنتے میٹھی نیند سو گئے
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی نائب صدر جو بائیڈن امریکی صدر کی تقریر سنتے سنتے میٹھی نیند سو گئے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر براک اوباما واشنگٹن کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں ایک مالیاتی تقریر کررہے تھے۔ اس دوران وہاں موجود نائب امریکی صدر جو بائیڈن کرسی پر بیٹھے بیٹھے نیند کی آغوش میں چلے گئے۔ وہ نیند میں بار بار کرسی پر بیٹھے پہلو بدلتے رہے۔ یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں لگے کیمرے نے اس منظر کو دنیا بھر کے لوگوں اور میڈیا کے لیے محفوظ کرلیا۔