تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:6

لیبیا جنگ پر اتحادیوں میں اختلافات برقرار

اے آر وائی - طرابلس : لیبیا جنگ پر اتحادیوں میں اختلافات برقرار ہیں، جبکہ حملوں پر امریکی اخراجات ساٹھ کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔



عالمی نشریاتی اداروں اور عرب میڈیا کے مطابق فرانس نے لیبیا کے باغیوں کو مسلح کرنے سے انکار کردیاہے۔ نیٹو کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ اور نہ ہی برطانیہ لیبیائی باغیوں کو اسلحہ دینگے۔ تاہم اگر کوئی اور ایسا کرے تو انہیں کوئی اعتراض نہ ہوگا۔ ادھر نیٹو میں اختلافات کے بعد لیبیا میں بمباری پر امریکا کے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔



ادھر لیبیائی حزب اختلاف اور امریکی حکام کی ملاقات رواں ہفتے واشنگٹن میں ہورہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملاقات میں باغیوں کو مسلح کرنے اور دیگر معاملات پر بات چیت کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.