1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:6
پانچ ابھرتی معیشتوں نے لیبیا پر حملےبند کرنےکا مطالبہ کردیا
اے آر وائی - بیجنگ : دنیا کی پانچ ابھرتی ہوئی عالمی معیشتوں نے لیبیا میں جنگ کی مذمت کرتے ہوئے حملے بند کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
روس، چین، برازیل،بھارت اور جنوبی افریقہ کے صدور نے چین کے جنوبی شہر سانیا میں بند کمرے کے اجلاس کے دوران مغرب پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ لیبیا میں بمباری کے عوام پر کیا اثرات مرتب ہونگے اس کا بھی جائزہ لیا جائے۔
رہنماؤں نے لیبیا میں جانی اور مالی نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عرب ممالک کے مسائل کو جنگ کے بجائے پر امن طور پر حل کیا جائے۔ اس کانفرنس میں روس کے صدر دمیتری میدویف، چینی صدر ہوجنتاؤ، جنوبی افریقی صدر جیکب زوما اور برازیل کی صدرنے شرکت کی۔