1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:6
یمن: صدر کو مستعفی ہونے کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت
اے آر وائی - صنعا : یمن میں حزب اختلاف نے اقتدار کی منتقلی کے مذاکرات کیلئے سعودی عرب جانے سے انکار کرتے ہوئے صدر علی عبداللہ کو مستعفی ہونے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حزب اختلاف کے رہنما محمد المتوکل نے صنعا میں میڈیا کو بتایا کہ حزب اختلاف نے اقتدار کے منتقلی کے عمل تیز کرنے کا مطالبہ دہرایا اور صدر علی عبداللهہ الصالح کو مستعفی ہونے کیلئے چودہ دن کی مہلت دی ہے۔ ٰ حزب اختلاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذاکرات کیلئے سعودی عرب نہیں جائیں گے۔