1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8
پیرس:رہائشی عمارت میں آتشزدگی،5 افراد ہلاک
اے آر وائی - پیرس: فرانس کے درالحکومت پیرس میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے پانچ افراد ہلاک اور بیالیس زخمی ہوگئے ہیں۔ فرانسیسی حکام کے مطابق آگ پیرس کے شمال میں ایک سو سال پرانی رہائشی عمارت میں لگی۔ جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ جبکہ چار افراد عمارت سے چھلانگ لگانے کے باعث ہلاک ہوئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے جھلس کر زخمی ہونے والے بیالیس افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔