تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7

لیبیا:مصراتہ پر قذافی فورس کا تازہ حملہ، 23 افراد ہلاک

اے آر وائی - مصراتہ : لیبیا کے شہر مصراتہ پر قذافی فورس کے تازہ حملے میں تئیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ لیبیا کی صورتحال پر عرب لیگ اور نیٹو کے اہم اجلاس ہوئے ہیں۔



عالمی میڈیا کے مطابق باغیوں نے بن غازی میں صحافیوں کو بتایا کہ قذافی فورسز نے مصراتہ کے رہائشی علاقوں پر روسی ساخت کے اسی راکٹ داغے جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ باغیوں نے نیٹو کو انتباہ کیا کہ اگر قذافی فورسز کا حملہ نہ رکا تو مصراتہ میں قتل عام ہوگا۔ اس سے پہلے لیبیا کے مختلف شہروں میں نیٹو طیاروں نے لیبیا کی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔



ادھر برلن میں نیٹو وزراخارجہ کے اجلاس میں بھی لیبیا کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاکہ اتحادی اقتدار چھوڑنے کیلئے قذافی پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.