1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8
شمالی کوریاایٹمی پروگرام سے دستبردارنہیں ہو گا، امریکی جنرل
اے آر وائی - واشنگٹن : آبنائے کوریا میں تعینات امریکی فوجی کمانڈر جنرل والٹر شارپ نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حکمران کسی بھی حالت میں ایٹمی پروگرام سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ پینٹاگون بجٹ برائے 2012ء کے حوالے سے بحث کے دوران انہوں نے اراکین کانگریس کو بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ال کسی بھی صورت اپنے ایٹمی صلاحیت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ کم جونگ ال کو یقین ہے کہ ایٹمی صلاحیت کمیونسٹ نظام کی بقاء کیلئے لازم و ملزوم ہے۔ انہون نے تجویز پیش کی کہ امریکی فوج کو آبنائے کوریا میں کسی قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے فوجی طاقت بڑھانا چاہیے۔