تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8

نیٹوکانفرنس: لیبیامیں فوجیں اتارنے پراتفاق نہیں ہوسکا

اے آر وائی - برلن: برلن میں نیٹوکےوزرائے خارجہ اجلاس میں باغیوں پرحملے روکنےکےلیے لیبیامیں فوجیں اتارنے پراتفاق نہیں ہوسکا۔ برطانیہ اور فرانس کی خواہش کواسپین اور ترکی نےمستردکردیا۔



طرابلس میں نیٹوکےطیاروں نےقذافی کی رہائشگاہ کےقریب بمباری کی ہے جبکہ مصراطہ میں فوج اور باغیوں کی لڑائی میں تیئیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔



نیٹووزرائے خارجہ اجلاس میں امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کاکہناتھاکہ امریکا آپریشن میں تعاون جاری رکھے گاجبکہ چین، برازیل، روس ودیگر ممالک نےحملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بند کرنےکامطالبہ کیا۔



برلن سے روزنامہ اےآروائی کے چیف ایڈیٹرمحمود شام کے مطابق لیبیامیں زمینی فوج اتارنے پرنیٹو ممالک کےدرمیان اختلافات ہیں اور اس پر اتفاق نہیں ہوسکا۔برطانیہ اور فرانس کاموقف ہے کہ فوج اتارے بغیرفضائی کامیابیوں کومستحکم نہیں کیا جاسکتا لیکن اسپین اور ترکی سمیت اکثریت اس کےلیے تیارنہیں۔ ان کاکہناہے ان کےلیے یہ جنگ دوسرا ویت نام یا افغانستان نہ بن جائے۔



اجلاس میں اس بات پراتفاق ہواکہ اتنے حملوں کےباوجود قذافی اقتدارچھوڑتے نظرنہیں آتے اس لیےفضائی حملوں میں جدید لڑاکا طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ نیٹوکےسیکریٹری جنرل کا یہ بھی کہناتھاکہ لیبیاکاحل صرف فوجی کارروائی نہیں بلکہ اس کا سیاسی حل بھی تلاش کیاجاناچاہیے۔



ان کاکہناتھاکہ ہم لیبیاکی سیاست میں مداخلت نہیں کررہے بلکہ یہ وہاں کےعوام کا اپنا فیصلہ ہے ۔ایک سوال پرانہوں نےبتایاکہ دوحہ میں باغی محمد جبرائل سے لیبیاکےسیاسی مستقبل پرطویل گفتگو ہوئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.