1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8
جرمنی کا لیبیا کے 5 سفارتکاروں کو بے دخل کرنے کا اعلان
اے آر وائی - برسلز : جرمنی نے لیبیا پر دباؤ بڑھانے کیلئے لیبیا کے 5 سفارتکاروں کو بے دخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق جرمنی نے ملک میں موجود لیبیائی باشندوں پر دباؤ بڑھانے کیلئے ان کے 5 سفارتکاروں کی ملک بدری کا اعلان کیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ جرمن حکومت لیبیائی باشندوں پر کس قسم کا دباؤ ڈالنا چاہتی ہے۔
جرمن وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جن لیبیائی باشندوں کو جرمن حکومت کے فیصلے سے تشویش ہے وہ 7 روز کے اندر ملک چھوڑ سکتے ہیں۔