تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8

ایران کی سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ بات چیت پرآمادگی

اے آر وائی - تہران: ایران نے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے پرآمادگی ظاہرکردی۔ ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری علی باقری نے یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکان(جی فائیو۔ ون) کے ساتھ ایٹمی پروگرام سے متعلق بات چیت کا اگلہ مرحلہ دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے ۔



انہوں نے کہاکہ بات چیت کیلئے جگہ اور تاریخ کا فیصلہ بعد میں کیاجائے گا۔ علی باقری نے مزید کہاکہ ملک کیلئے ایٹمی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں اور کوئی بھی ایران کا ایٹمی پروگرام نہیں روک سکتا۔ انہوں نے واضح کیاکہ ایران نے کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی ۔ ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.