تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8

پاک بھارت بات چیت بھی ہوگی اور کرکٹ میچز بھی،ایس ایم کرشنا

اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے کہاہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت بھی ہوگی اور کرکٹ میچز بھی ہوں گے۔



برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم کا آئندہ شیڈول طے ہے لیکن دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز آئندہ برس پاکستان کے دورہ بھارت کی تفصیلات طے کررہے ہیں۔ پہلے کے شیڈو ل کے مطابق آئندہ سال مارچ اوراپریل میں تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ون ڈے میچز کے لئے پاکستان کی ٹیم کو بھارت جاناہے۔



بھارتی ٹیم نے پاکستان کا آخری دورہ سنہ دو ہزار پانچ۔۔دو ہزار چھ کے سیزن میں کیا تھا۔ 2008 میں ممبئی پر حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ میچوں کا سلسلہ رک گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.