1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8
امریکی ریاست اوکلوہاما میں ٹورناڈو نے تباہی مچادی
اے آر وائی - اوکلو ہاما : امریکی ریاست اوکلو ہاما میں ٹورناڈو نے تباہی مچادی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق طوفان سے سب سے زیادہ تباہی وسطی اور شمال مشرقی اوکلاہوما میں ہوئی۔ جمعرات کی دوپہر آنے والے طوفان سے متعدد مکانات گر گئے اور بجلی اور ٹیلی فون کی تنصٰبات کو نقصان پہنچا۔ طوفان سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی بھی ہوگئے۔