1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8
افغان مشن میں سیاسی مصلحت سے گریز کیا جائے،ہیلری کلنٹن
اے آر وائی - برلن : امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ افغانستان سے فوج کے انخلاء میں جلدی سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔
برلن میں نیٹو اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک افغان فورسز کو سیکورٹی کی ذمہ داریاں منتقل کرنےکے موقع پر سیاسی مصلحت سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوجیں بتدریج واپس بلائی جائیں ۔ امریکہ نے رواں سال جولائی سے فوجی انخلاء کا اعلان کر رکھا ہےجو دوہزار چودہ کے اختتام پر مکمل ہوگا ۔