تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9

امریکی کانگریس نے بجٹ دوہزار گیارہ ۔ بارہ منظور کرلیا

اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی کانگریس نے شدید اختلافات اور بحث کے بعد مالی سال دوہزار گیارہ اور بارہ کیلئے بجٹ منظور کرلیا۔ بجٹ میں اڑتیس ارب ڈالرز سے زاید کی کٹوتیاں کی گئی ہیں۔



امریکی کانگریس نے بجٹ منظوری کے بعد اس کا مسودہ دستخط کیلئے صدر براک اوباما کو بھجوا دیا ہے۔ بجٹ تجاویز کے حق میں دو سو ساٹھ اور مخالفت میں انسٹھ ووٹ آئے۔ امریکی بجٹ میں کٹوتیوں کیلئے حکمراں ڈیموکریٹس اور اپویزیشن پارٹی ری پبلکنز میں زبردست ٹھن گئی تھی جس کے بعد اس خدشے کا اظہار کیا جارہا تھا کہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث وفاقی حکومت کے کئی محکموں میں کام بند ہوجائے گا اور ملک کسی نئی معاشی بحران کا شکار ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.