1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9
چین نےسیکورٹی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئےحمایت کی ہے،بھارت
اے آر وائی - سانیا: بھارت نے کہاہے کہ چین نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں اس کی مستقل رکنیت کیلئے حمایت کردی ہے۔ یہ بات چین کے شہر سانیا میں دنیا کی پانچ ابھرتی ہوئی معاشی طاقتوں کے اجلاس کے بعد بھارتی سیکرٹری اکنامک ریلیشنز من بیر سنگھ نے بتائی۔
ان کا کہنا تھا کہ بریکس کانفرنس کے مشترکہ اعلامیئے میں بالواسطہ طور پر بھارت کی سیکورٹی کونسل میں مستقل رکنیت کی حمایت کی گئی ہے۔ چین نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی توسیع کیلئے جنوبی افریقہ اور برازیل کی بھی حمایت کی ہے۔