1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9
لندن:غیرقانونی طورپرمقیم 30پاکستانیوں سمیت 300سے زائد گرفتار
اے آر وائی - لندن : برطانیہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طورپرمقیم تیس پاکستانیوں سمیت تین سو سے زائد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن سے جاری ہونے والے اعلامیہ کےمطابق مختلف شہروں سے جن غیرملکیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں ان کے ویزوں کی معیادختم ہوچکی تھی اوروہ غیرقانونی طورپرقیام پذیرتھے۔
برطانوی بارڈر ایجنسی کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پاکستان اورخلیج، کیرول ڈائوٹی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں غیرقانونی طورپرمقیم غیر ملکیوں کیخلاف بلاامتیازکارروائی عمل لائی جارہی ہے ۔اجازت کے ساتھ آ کر رہنےوالوں کوخوش آمدیدکہاجائے گا۔ غیرقانونی طورپرمقیم افراد کو وطن واپس بھجوانے کیلئے اقدامات شروع کئے جارہے ہیں۔