1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:10
شمالی کوریا میں امریکی جاسوس گرفتار
اے آر وائی - سیئول: شمالی کوریا کے حکام نے جاسوسی کے الزام میں امریکی شہری کو گرفتار کر لیا۔ شمالی کوریا کی حکومت کے مطابق امریکی شہری کو پیانگ یانگ سے شمالی کوریائی قوم کے خلاف جرم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
امریکی شہری کا نام جسٹڈ بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ جنوبی کوریائی اداروں کے مطابق اس امریکی شہری پر جاسوسی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔