تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:10

انڈونیشیا:جاوا کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ

اے آر وائی - جاوا: خودکش حملہ آور انڈونیشیا کی مساجد تک بھی پہنچ گئے ہیں۔ جاوا کی مسجد میں دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے ۔



پولیس کے مطابق نماز جمع کے دوران ایک شخص نے پولیس کمپاؤنڈ میں قائم مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ پچیس زخمی ہوئے جن میں مقامی پولیس کا سربراہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور کے جسم کے حصے مل گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.