1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:11
عرب ممالک میں سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے مظاہرے
اے آر وائی - صنعا : عرب ممالک میں سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے مظاہروں کا سلسلہ جاری، شام میں مظاہرین کا مزید شہری آزادیوں کا مطالبہ، جبکہ یمن میں حزب اختلاف نے صدر کے مستعفے ہونے پر زور دیاہے۔
عالمی نشریاتی اداروں اور عرب میڈیا کے مطابق نماز جمع کے بعد ڈیرہ سمیت شام کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے مظاہروں کے دوران ملک میں آزادی اظہار اور دیگر اصلاحات کا مطالبہ کیا۔ ادھر یمن کے قبائلی رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں یمن کے صدر علی عبدالله صالح سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
صدر علی صالح نے صنعا سے جاری بیان میں حزب اختلاف کو تمام مسائل حل کرنے کیلئے دوبارہ مذاکرات کی دعوت۔ دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیاہے کہ عرب ممالک میں عوامی تحریک کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے۔ ایک طرف امریکا عرب ممالک کو ہتھیار اور دیگر سامان فراہم کررہاہے۔ تو دوسری طرب سرکاری پشت پناہی میں امریکی گروپ لیبیا، شام اور دیگر عرب ممالک میں عوام کو احتجاج پر اکسا رہے ہیں۔ اور اس مقصد کیلئے اربوں ڈالر فراہم کررہے ہیں۔