تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:11

لیبیا: مصراتہ پر فوج کی تازہ بمباری میں 8 افراد ہلاک

اے آر وائی - مصراتہ : امریکا، برطانیہ اور فرانس نے کرنل قذافی کا اقتدار ختم ہونے تک لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔ جبکہ مصراتہ پر لیبیائی فوج کی تازہ بمباری میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مصراتہ شہر کے مقامی ڈاکٹر نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ فوج کے جنگی طیاروں نے علی الصبح شہر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔



ادھر امریکی صدر براک اوباما، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے مغربی میڈیا میں شایع ہونے والے ایک مشترکہ مضمون میں اعلان کیاکہ اگر کرنل قذافی کو اقتدار رہنے دیا گیا تو یہ لیبیا کے عوام سے دھوکہ ہوگا۔ ادھر برلن میں جاری نیٹو وزراخارجہ کے اجلاس میں لیبیا کے مسئلے پر آپس میں اختلافات ختم کرنے کیلئے دوسرے روز بھی مذاکرات کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.