تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:12

اردن:مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، درجنوں افراد زخمی

اے آر وائی - زرقہ : اردن میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران اکیاون پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے۔



زرقہ شہر اور دیگر علاقوں میں وزیراعظم کے خلاف بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرے کئے۔ مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس پر تلواروں اور چاقوؤں سے حملے کئے۔ پولیس سربراہ کے مطابق مظاہرین کے حملوں میں اکیاون پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس دوران سترہ مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.