1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:12
یمن:صدرعلی عبداللہ صالح کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرے
اے آر وائی - صنعاء: یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ دوسری جانب یمنی صدر نے اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر مذاکرات کے دعوت دی ہے۔
یمن کے شہروں صنعا، سادا، عدن اور تیز میں ہزاروں افراد نے یمنی صدر کے خلاف مظاہرے کئے اور ان سے فوری طور پر اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ قبائلی عمائدین اور مذہبی رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں علی عبداللہ سے مستعفی ہونے اور انکی فوج کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دارالحکومت صنعا میں ہزاروں افراد نے صدر کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب صدر علی عبداللہ صالح نے حامیوں سے خطاب میں اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی۔