1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13
مشرقی جاپان میں درمیانی شدت کا زلزلہ
اے آر وائی - ٹوکیو: جاپان کے مشرقی علاقے ہونشو میں درمیان شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ادھر متاثرہ فوکو شیما ایٹمی پاور پلانٹ میں بحالی کا کام جاری ہے۔
جاپان کے علاقے مشرقی ہونشو میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث مختلف عمارتیں لرز اٹھی تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب جاپان کی الیکٹرک پاور کمپنی نے متاثرہ فوکوشیما ایٹمی پاور پلانٹ کی نئی ویڈیو جاری ہے جس میں انجینئرز پلانٹ کے ری ایکٹرز کی کولنگ اور بحالی کے کام میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔