تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13

امریکا سلسلہ وار قتل کئے جانیوالے افراد کی باقیات کی تلاش

اے آر وائی - سفلوک: امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے مختلف کاؤنٹیز میں سلسلہ وار قتل کئے جانے والے افراد کی تلاش کے لئے ایڈوانس ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کرلی۔



سفلوک کاؤنٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا اب جو باقیات برآمد ہوئی ہیں ان کی شناخت کا تعین کرنے کیلئے کام ہورہاہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سفلوک اور ناساؤ کاؤنٹیز میں قتل کئے جانے والے افراد کی مزید باقیات کو تلاش کیا جارہاہے۔ اس مقصد کے لئے ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور ایک ایئر کرافٹ کی مدد حاصل کرلی گئی ہے۔



دوہزار دس میں ان ریاستوں سے آٹھ افراد کی باقیات برآمد ہوئی تھیں جبکہ حالیہ دنوں مزید افراد کے باقیات برآمد کی گئی ہیں جنہیں نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.