تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13

لیبیا:مسراتہ اوراجدابیہ میں لیبیائی افواج کی کارروائیاں تیز

اے آر وائی - مسراتہ: لیبیا کے شہر مسراتہ اور اجدابیہ میں لیبیائی افواج نے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹ واچ نے کہا کہ معمرقذافی کے افواج نے مسراتہ میں کلسٹر ہتھیاراستعمال کئے ہیں۔



غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیائی فوج نے مسراتہ میں پیش قدمی کی ہے اور مختلف علاقوں پر راکٹ فائر کئے ہیں۔ اجدابیہ کے اطراف میں بھی سرکاری فوج پوزیشن مستحکم کررہی ہے۔ اجدابیہ میں قذافی فورسز کے تازہ حملے میں ایک باغی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ شہر میں باغی شدید دباؤ میں آگئے ہیں اور انہوں نے اتحادی افواج سے فوری مدد کی اپیل بھی کی ہے تاہم اتحادی افواج کی جانب سے فوری مدد کے کوئی آثار ردکھا ئی نہیں دیتے۔



دوسری جانب ہیومن رائٹ واچ نے کہا ہے کہ مسراتہ میں لیبیائی افواج کی جانب سے کلسٹر ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔امریکی صدر براک اوباما نے اعتراف کیاہے کہ لیبیا میں زمینی کارروائی تعطل کا شکار ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی قذافی کو اقتدار سے الگ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.