1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13
شام میں صدر بشارالاسد کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری
اے آر وائی - دمشق: شام میں حکومت کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے صدر بشارالاسد کے والد حافظ الاسد کا مجسمہ بھی گرادیا۔
صدر بشار الاسد کی جانب سے گرفتار مظاہرین کی رہائی کے اعلان کے باوجود مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں میں کوئی کمی نہیں آئی۔ دارالحکومت دمشق میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا۔ دِرا، بانیاس اور دیگر علاقوں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور صدر بشار الاسد کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی خبرایجنسیوں کے مطابق رواں سال مظاہروں کے دوران پولیس فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں دو سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔