1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13
امریکی فوج کا میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکانے بحرالکاہل میں میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے جسے اب تک کا سب سے مشکل تجربہ قراردیاجارہا ہے۔
پینٹاگون کے مطابق مغربی ہوائی کے قریب بحرالکاہل میں کئے گئے تجربے میں درمیانی رینج کے بیلسٹک میزائل کو دفاعی میزائل نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔۔
یزائل دفاعی نظام کو یورپ اور جنوبی کوریا میں موجود امریکی فوجیوں کی حفاظت کیلئے نصب کیاجاسکتا ہے۔ پینٹاگون کی میزائل ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ میزائل دفاعی نظام تین ہزار کلومیٹر کی رینج والے اہداف کو نشانہ بنانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔