تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13

افغانستان:قندھارپولیس سربراہ خودکش حملے میں ہلاک

اے آر وائی - قندھار : جنوبی افغانستان میں خودکش حملے میں صوبائی پولیس سربراہ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق پولیس یونیفارم میں ملبوس خودکش حملہ آور پولیس سربراہ کے دفتر میں گھس گیا اور خودکو دھماکے سے اڑادیا۔ جس کے نتیجے میں قندہار پولیس کے سربراہ اور دو دیگر افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔



حکام کے مطابق اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ انتہائی سخت سیکیورٹی کے باوجود خودکش حملہ آور پولیس سربراہ تک کیسے پہنچا۔ دوسری جانب کرغزستان سے امریکی انفنٹری رجمنٹ کے ایک سو چالیس فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے مناس ٹرانزٹ سینٹر سے افغانستان روانہ ہوگئے۔ جبکہ کرغزستان کی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کیلئے ایندھی کی فراہمی کے منصوبے کی توثیق کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.