1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13
پاکستانی قونصل جنرل کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات
اے آر وائی - ہوسٹن: ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل عقیل ندیم نے کارویل میں ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کی ہدایت پر عقیل ندیم نے کارویل حراستی مرکز کا دورہ اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے دو گھنٹے تک ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بتایا کہ انکی صحت ٹھیک ہے اور کراچی میں والدہ اور بچوں سے فون پر کرنے سے انہیں خوشی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے پاکستانی قونصلر رسائی پر پاکستانی حسین حقانی کا شکریہ ادا کیا۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی درخواست پر اب انکا بھائی بھی ان سے ملاقات کر سکے گا۔ عافیہ صدیقی امریکہ میں امریکی فوجیوں پر حملے کے جرم میں چھیاسی سال کی قید کاٹ رہی ہیں۔