تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13

افغانستان سے فوجی انخلا علامتی نہیں ہوگا، صدر براک اوباما

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے کہاہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا علامتی نہیں بلکہ قابل ذکر تعداد میں ہوگا۔تاہم حتمی فیصلہ امریکی کمانڈرجنرل پیٹریاس کی سفارشات کی روشنی میں ہوگا۔



امریکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں افغانستان میں رواں سال واپس بلائے جانے والے فوجیوں کی تعداد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی سفارشات کا انتظار ہے۔خلیج گوانتانامو جیل کےبارے میں سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ان کا موقف اب بھی ہے کہ گوانتاناموبے جیل بند ہونی چاہئے۔



براک اوبامہ نے کہا کہ وہ لیبیا میں نیٹوکی فضائی کارروائی سے مطمئن ہیں، تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ معمر قذافی اور باغیوں کے درمیان اب بھی فیصلہ کن لڑائی ختم نہیں ہوئی۔معمرقذافی کےگردگھیراتنگ کیاجارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.