تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:14

لیبیا میں نیٹو کی بمباری اور قذافی فورسز کے حملے جاری

اے آر وائی - طرابلس: لیبیا میں نیٹوکی فضائی بمباری اورقذافی فورسزکےباغیوں پر حملے جاری ہیں انسانی حقوق کی تنظیم نے قذافی پر باغیوں کے خلاف کلسٹر بم استعمال کرنے کا الزام عائد کیاہے جبکہ امریکی صدر براک اوباما کا کہناہے کہ قذافی جلد اقتدار چھوڑ دیں گے۔



برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق قذافی فورسز نے ساحلی علاقے مصراتہ پر علی الصبح حملہ کیا لیبیا کے باغیوں کے ترجمان کے مطابق فوج نے ایک سو راکٹ داغے ادھر نیٹو طیاروں نے لیبیا کی دفاعی تنصیبات پر بمباری کی۔



انسانی حقوق کی تنظٰم ہیومن رائٹس واچ نےحکومت کی حامی افواج پرمصراتہ میں کلسٹربم استعمال کرنےکاالزام عائد کیا ہےامریکی صدربراک اوباما نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ لیبیا میں فوج نے قذافی کر گھیرا تنگ کردیاہے اور وہ جلد اقتدار حزب اختلاف کے حوالے کردینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.