تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:14

برطانوی وزیر سعیدہ وارثی کی سرکاری اخراجات پر شادی میں شرکت

اے آر وائی - لندن: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ برطانیہ کی وزیر سعیدہ وارثی نے دورہ پاکستان کےدوران سرکاری اخراجات پر اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کی۔



برطانوی اخبار ڈیلی میل کےمطابق سعیدہ وارثی سرکاری دورےپرگزشتہ سال پاکستان میں سیلاب متاثرین سے ملنے آئی تھیں تاہم انہوں نےبرطانوی حکومت کو بتائےبغیر میرپور میں اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کی اور اسی روز کئی میل کا سفر کرکے واپس آئیں۔



رپورٹ کےمطابق سعیدہ وارثی جب میرپورپہنچیں توہوٹل کےمسافروں کو سوتے سےاٹھایا گیا اور ان کی کاریں پارکنگ سےہٹاکر سعیدہ کی گاڑیوں کیلئےجگہ بنائی گئی ہوٹل ملازمین کے مطابق اس روز انہیں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.