تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15

مصر:سابق صدر حسنی مبارک کی جماعت تحلیل، اثاثے ضبط

اے آر وائی - قاہرہ : مصر میں عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کو تحلیل کردیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق قاہرہ میں اعلیٰ انتظامی عدالت نے نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے اثاثے اور املاک بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی انیس سو اٹھتر میں قائم ہوئی تھی۔ دوسری جانب حسنی مبارک کو شرم الشیخ سے قاہرہ کے فوجی اسپتال میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.